18 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کیسپین سی میں اپنے حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔

ابنا: خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے تاکید کی کہ اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران، کیسپین سی کے بارے میں تمام بین الاقوامی کنونشنوں اور معاہدوں کا مکمل پابند ہے اور اس بحری علاقے میں اپنے حقوق کا مکمل دفاع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمیشگی کوشش یہ رہی ہے کہ 15 ہمسایہ ممالک سے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہیں اور کسی بھی کشیدگی سے جو دشمنوں کی جانب سے پیدا کی جارہی ہے دوری کی جائے۔

.......

/169