17 جنوری 2013 - 20:30

امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا نیتن یاہو بزدل ہے اور وہ اسرائیل کو نابودی کی طرف لے جا رہا ہے۔

ابنا: امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیل کے وزیر اعظم کے اے ون نامی علاقے میں یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کی پالیسیاں اسرائیل کو نابودی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ باراک اوباما نے مزید کہا فلسطین کے مسئلے میں نیتن یاہو بزدل ہے وہ شدت پسند یہودیوں سے مرعوب ہے۔......./169