16 جنوری 2013 - 20:30

لندن میں منعقد ہونے والے حالیہ اجلاس کے شرکاء نے قطر اورسعودی عرب کے حکام کی امریکی اور اسرائیلی حکام کی مکمل اطاعت اور تقلید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر علاقہ میں اسرائيل اور امریکہ کےکثیف اور شوم منصوبوں کو اجرا کررہا ہے۔

ابنا: گذشتہ ماہ برطانیہ کےدارالحکومت لندن میں پانچ روزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں عرب ممالک کے تجزیہ نگاروں ، محققین اور سفارتکاروں نے عرب ممالک کے حالات کا جائزہ لیا،اس اجلاس کے شرکاء کا کہنا ہے کہ قطر کی رفتار عرب ممالک کے ساتھ صادقانہ نہیں،اور قطرعرب ممالک میں امریکی اور اسرائیلی اہداف اور مفادات کے لئے سرگرم عمل ہے قطر ، ان تمام عرب ممالک کے مخالفین کو ہر قسم کی مالی مدد فراہم کررہا ہے جن کےساتھ اس کے روابط ٹھیک نہیں ہیں، اجلاس کے شرکا کا کہناہے قطر اور سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے شوم اور کثیف منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں، اسلامی ماہرین کے مطابق قطر اپنے ملک میں دہشت گردوں کے اڈے قائم کررہاہے  قطر علاقہ میں  امریکہ اور اسرائیل کے جاسوسی کے عظیم اڈے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ قطر کے اسرائیل کے ساتھ گہرے اور مضبوط روابط ہیں اور قطر کا ٹی وی چینل الجزیرہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی تبلیغات کا مرکز بن گيا ہے۔ عرب ماہرین اور دانشوروں کے مطابق سعودی عرب بھی اس سلسلے میں قطر کی اندھی تقلید کررہا ہے اور وہ کسی طرح امریکی اور اسرائیلی غلام بننے میں قطر سے پیچھے نہیں رہنا چاہتا دونوں ممالک کے تیل کی در آمد کا زیادہ تر حصہ امریکہ اور اسرائیل کے شوم منصوبوں کو فروغ دینے کے لئے خرچ ہوتا ہے۔ عرب دانشوروں کے مطابق قطر اور سعودی عرب ، اسلامی ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کے کثیف اور شوم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانےکی کوشش کررہے ہیں اور اسلام و مسلمانوں کو کمزور بنانے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔

.......

/169