ابنا: رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم مسلح دہشت گردوں نے، جنہوں نے شام کے مختلف علاقوں میں اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں سے بد امنی پھیلا رکھی ہے، دارالحکومت دمشق کے نزديک واقع یرموک فلسطینی پناہ گزیں کمیپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک عورت سمیت 5 فلسطینی جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے ۔دہشت گردوں نے دمشق کے جنوب میں واقع الحسینیہ پناہ گزیں کیمپ پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 فلسطینی زخمی ہوگئے۔واضخ رہے کہ شام میں سرگرم مسلح دہشت گرد یرموک فلسطینی پناہ گزیں کمیپ پر کئي بار حملے کرچکے ہیں جن میں دسیوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔
.......
/169