ابنا: امریکی وزارت دفاع نے کل پیر کو اعلان کیا کہ 2012 میں خودکشی کرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے اور انکی تعداد جنگي علاقوں میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق سال 2012 میں 349 امریکی فوجیوں نے خودکشی کرلی ہے اور اس مسئلے سے مقابلے کے لئے ضروری اقدامات کے باوجود خودکشی کے واقعات میں 15 فیصد اضانہ ہوا ہے۔امریکی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے واقعات میں 2006 میں شدت پیدا ہوئي جو 2009 میں اپنے عروج کو پہنچی۔ اطلاعات کے مطابق ہرسال چھ ہزار پانچ سو امریکی فوجی خودکشی کرتے ہیں۔ گزشتہ 6 سال کے دوران امریکی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے واقعات میں 55 فی صد اضافہ ہواہے۔امریکی اخبار " نیویارک ٹائمز" کے مطابق امریکہ میں ہر 80 منٹ میں جنگ سے واپس آنے والا ایک فوجی خودکشی کرلیتا ہے۔
.......
/169