ابنا: سید منور حسن نے کہا کہ آج دشمن اپنی غلط فہمی دور کر لے کہ پاکستان کے شیعہ اور سنی الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی میں کوئی لڑائی نہیں، ہم سب ایک اللہ، ایک رسول ایک قرآن کے ماننے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت پھیلے اور اس تفرقے بازی سے وہ فائدہ اٹھائے لیکن ہم ان پر واضح کرتے ہیں کہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں اور پاکستان کے سالمیت کے لئے متحد ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کوئٹہ کی ہزارہ برادری جہاں دہشت گردوں کے مظالم کا شکار ہے وہاں صوبائی حکومت بھی اس ظلم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ کے مظلوموں کیساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سید منور حسن نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہوئی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بھی آ کر مجلس وحدت کے اس دھرنے میں ملت تشیع سے اظہار یک جہتی کیا ہے اور واقعی ہمارا باہمی اتحاد وقت کی ضرورت بھی ہے۔
.......
/169