ابنا: اسرائیلی پولیس نے غرب اردن میں احتجاج کرنے والے بین الاقوامی اور فلسطینی کارکنوں کوخیموں سے زبردستی بے دخل کر دیا ہے۔اسرائیلی پولیس نے اتوار طاقت کا استعمال کرتے ہوئے احتجاجیمظاہرین کے خیمے اکھاڑ دیے ہیں۔واضح رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف فلسطینی خیمے لگا کر احتجاج کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق ای ون علاقے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر سے آزاد فلسطینی ریاست کے مستقبل کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ خلیجی عرب ریاستیں فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے بجائے اسرائيل اور امریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں.
.......
/169