13 جنوری 2013 - 20:30

مصر کے ایک باخبر ذرائع کے مطابق خلیج فارس کے عرب ممالک کے حکمراں اخوان المسلموین تنظیم کو تباہ و براباد کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

ابنا: مصر کے ایک باخبر ذرائع نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر اخبار مصری الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری صدر کے امور خارجہ میں  مشیر عصام الحداد کو ایسی رپورٹ ملی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کے حکمراں اخوان المسلموین تنظیم کو تباہ و براباد کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ کو مصری صدر محمد مرسی کو پیش کردیا گیا ہے اور اس رپورٹ میں خلیجی عرب ریاستوں کے خطرناک نکات شامل ہیں مثال کے طور پر خلیجی ریاستوں کو اخوان المسلمون کی جانب سے وہی خطرات لاحق ہیں جو مصری صدر حسنی مبارک کو لاحق تھے لہذا خلیجی ریاستوں کے عرب حکمراں ، اخوان المسلمون کی سازشوں کو روکنے اور محدود کرنے کی کوشش کررہے ہین۔ادھرامارات نے اخوان المسلمین کے 10 افراد کو امارات کی حکومت گرانے کے الزام میں گرفتار کررکھا ہے۔

.......

/169