ابنا: صدر باراک اوباما نے سابق ري پبللکن سينٹر چک ہيگل کو ملک کا نيا وزير دفاع نامزد کرکے سياسي ہنگامہ کھڑا کرديا ہے-
ري پبلکن پارٹي کے حاميوں نے چک ہيگل کو اسرائيل مخالف قرار ديتے ہوئے انکي نامزدگي کي مخالفت شروع کردي ہے –
ري پبلکن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امريکہ اور اسرائيل کي سيکورٹي کے حوالے سے چک ہيگل کي وفادارياں مشکوک ہيں-
واشنگٹن ميں صيہوني لابي پوري طرح سرگرم ہوگئي ہے تاکہ جس طرح بھي مکمن ہوسکے، چک ہيگل کو اس عہدے تک پنچنے سے روکا جائے-
ان گروہوں نے سن دوہزار چھے ميں يہودي لابي کے بارے ميں چک ہيگل کے بيان کو بنياد بنا کر ان کے خلاف پروپيگنڈا مہم شروع کردي ہے-
ہيگل نے کہا تھا کہ حقيقت يہ ہے کہ يہودي لابي لوگوں ميں خوف و ہراس پھيلاتي ہے اور ميں ايک امريکي سينٹر ہوں اسرائيل سينيٹر نہيں.
.......
/169