اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی بحری فورس نے سعودی عرب کے تین ماہیگیری لانچوں کو پکڑ لیا ہے۔ابنا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوبی صوبہ ، بوشہر کی سرحدی بحری فورس کے کمانڈر "قلندر لشکری" نے کہا کہ سرحدی فورسز نے ایران کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے دو مشتبہ لانچوں کو پکڑ لیا جن کے پاس، کسی ملک کا پرچم اور شناخت کی کوئی اور دستاویز نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان لانچوں کو قبضے میں لینے کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ لانچ سعودی عرب کے ہیں لیکن ان میں موجود 10 ماہیگیر ہندوستانی شہری ہیں۔قلندر لشکری نے مزید کہا کہ اس سے قبل گذشتہ ہفتے کو بھی ایرانی فورسز نے سعودی عرب کے ایک لانچ کو ایران کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے وقت قبضے میں لیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔/110 ـ 169
7 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 379641
اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی بحری فورس نے تین سعودی لانچوں کو قبضے میں لیا ہے۔