7 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام میں عوامی رائے کی بنیاد پر مجوزہ اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ امن منصوبے پر عمل درآمد کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔

ابنا: پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب علی لاریجانی نے کہا کہ شام میں مغربی اور بعض علاقائی ممالک کی شرانگیزی کے ابتداء ہی سے اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے عوام کی خواہش کے مطابق اور مختلف مکاتب فکر کی مفاہمت کے ذریعہ اس ملک میں اصلاحات پر تاکید کی لیکن واضح بات ہے کہ اس کےلئے پہلے امن کے قیام کی ضرورت ہے۔علی لاریجانی نے مزید کہا کہ مجوزہ امن منصوبے میں سیاسی اصلاحات کی بنیاد، انتخابات پر ہے جو شام کی قوم کے ارادے سے محقق ہوسکتا ہے اور اگر مداخلت پسند ممالک نے اس امن منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کی تو یہ شام میں جمہوریت کے قیام کے خلاف انکی جنگ ہوگی ۔

.......

/169