ابنا: غازي انتپ نامي شہر ميں ہزاروں لوگوں نے ايک بار پھر مظاہرہ کرکے، ترکي کي سرزمين پر نيٹو کے پيٹرياٹ ميزائل نصب کرنے کے منصوبے کي مخالفت کا اعلان کيا۔ غازي انتپ ترکي کا جنوب مشرقي شہر ہے جہاں کوئي دن ايسا نہيں جاتا جب عوام پيٹرياٹ ميزائل نصب کرنے کے خلاف مظاہرہ نہ کرتے ہوں۔ترکي کا يہ شہر ان علاقوں ميں شامل ہے جہاں پروگرام کے مطابق نيٹو کے پيٹرياٹ ميزائل نصب کئے جائيں گے۔ اس شہر کے عوام پيٹرياٹ ميزائل کي تنصيب کو ترکي پر نيٹو کے قبضے سے تعبير کرتے ہيں۔ترکي ميں شام کي سرحد کے نزديک نيٹو کے پيٹرياٹ ميزائل نصب کئے جانے کے خلاف عنقرہ ، استنبول اور ترکي کے ديگر شہروں ميں بھي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے.
.......
/169