ابنا: فلسطین آنلائن کے مطابق حماس کے ترجمان "صلاح البردویل" نے امریکی رکن پارلیمنٹ ،"اسکاٹ گریٹ" کی جانب سے مقبوضہ القدس کو اسرائیل کے دارالحکومت تسلیم کرنے پر مبنی پیش ہونیوالے قانونی مسودے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس تجویز سے عربی- اسلامی اقوام کی شدید ناراضگی ہوگی کیونکہ القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے ۔ البردویل نے مزید کہا کہ فلسطینی پارلیمنٹ نے اس سے قبل "قدس قانون" منظور کرکے اس شہر کے مٹھی بھر خاک سے بھی چشم پوشی پر پابندی عائد کردی ہے اور ان افراد کو جو القدس کو فلسطین کے دارالحکومت بنانے سے درگذر کریں غدّار کہا ہے۔حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی پارلیمنٹ نے "قدس قانون " منظور کرکے بیت المقدس کو صہیونی حکومت کے دارالحکومت قراردینے کےلئے امریکی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ہرگز بیت المقدس ،غرب اردن کے کنارے ،اورغزہ میں صہیونی حکومت کی موجودگی کو تسلیم نہیں کریں گے ۔
.......
/169