ابنا: احمد داؤد اوغلو نے آج ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات مستحکم اور تاریخی ہیں اور دونوں ممالک اچھی صلاحیتوں اور توانائيوں کے حامل ہیں۔انہوں نے حالیہ سالوں میں ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی اور اقتصادی لین دین میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ وسیع سیاسی تعلقات بھی قائم ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ سالوں کے دوران ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی لین دین میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور صرف گزشتہ ایک سال میں ہی دونوں ملکوں کے درمیان 20 ارب ڈالر کی تجارت ہوئي ہے۔ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے بھی گزشتہ سال اپنے دورۂ ایران کے دوران دوطرفہ تجارتی لین دین میں اضافے اور اس کو سالانہ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
6 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 379257
ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو نے ایران اور ترکی کے تعلقات کو تاریخی اور مستحکم قراردیا ہے۔