6 جنوری 2013 - 20:30

امریکی فوج نے پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں ایک بار پھر ڈرون حملہ کیا ہے جسکے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل جنڈولہ کے علاقے بابرغر میں امریکی جاسوس طیاروں نے تین گھروں پر یکے بعد دیگرے دس میزائل داغے، جس میں 17 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے ۔امریکی حکومت کا دعوی ہے کہ یہ حملے دہشتگردوں کے خلاف ہورہے ہیں جبکہ خود امریکہ کے تحقیقاتی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ ان حملوں کے دوران ہلاک ہونیوالے ہر پچاس افراد میں سے صرف ایک دہشتگرد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110