6 جنوری 2013 - 20:30

ایران کی ایٹمی توانائی کے سربراہ نے ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے ، ایران کی تعمیری کوششوں سے استفادے اور قوانین کے دائرے میں آئی اے ای اے سے مدد کی درخواست کی ہے۔

ابنا: ایران کی ایٹمی توانائی کے سربراہ فریدون عباسی نے آج تہران میں نامہ نگاروں کے اجتماع میں ،ایران کے سائنسدانوں اور حکام سے مذاکرات کے لئے تہران میں آئی اے ای اے کے نمائندوں کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران کو توقع ہے کہ آئی اے ای اے مذاکرات میں مشترکہ مسائل کے حصول کے لئے ایران کی خدمات اور کوششوں کے پیش نظر اس ملک کے ایٹمی مسئلے کے حل میں مدد کرے گا۔
ایران کی ایٹمی توانائی کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مذاکرات میں ، آئی اے ای اے کے قوانین کی رو سے معاہدوں پر عمل کرنا  ایران کے لئے اہمیت رکھتا ہے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران اپنے ایٹمی حقوق سے ہر گز دسبردار نہیں ہوگا کیونکہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں این ،پی ،ٹی معاہدے کے دائرے میں ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/110