اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ عراقی عوام نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں وزیر اعظم نوری مالکی کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں اور قطر، ترکی، سعودی عرب اور امریکی کی طرف سے اس ملک میں فرقہ واریت پھیلانے اور اس ملک کو تقسیم کرنے کی سازشوں کی مذمت کی۔اطلاعات کے مطابق لاکھوں عراقی شہریوں نے اس ملک کے مختلف شہروں میں اس ملک کے وزیر اعظم نوری مالکی کی حمایت کے اعلان، اور بیرونی دشمنوں کی جانب سے عراق کی تقسیم کے منصوبے کی مذمت کی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق مشرقی عراق کے صوبۂ ذی قار میں ہزاروں افراد نے آج عراق کی حکومت کے حق میں اور اس ملک کی تقسیم کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی۔عراق کے سنی آبادی والے صوبوں میں دسمبر 2012 سے عراق کے وزیر خزانہ کے محافظین کی گرفتاری کے خلاف امریکہ، قطر، سعودی عرب اور ترکی کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور مظاہرین عراق، شام اور اردن کو ملانے والے راستے کو بند کرکے، شام کے مسلح گروہوں کے جھنڈے اور ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی تصاویر اور عراق کی سابق حکومت کا پرچم بھی اٹھاکر ظاہر ہورہے ہیں اور اسی اثناء میں شام کی طرح عراق کو بھی غیر مستحکم کرنے کے لئے ایک بار پھر عالمی سطح پر بدنام دہشت گردوں کی سرکردگی میں نام نہاد فری عراقی آرمی کی تشکیل کی سازش کے بارے میں بھی بعض خبریں شائع ہوتی رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ابنا کو صرف ذی قار صوبے کے مظاہروں کی تصویریں موصول ہوئی ہیں جو درج ذیل ہیں۔۔۔۔۔۔/110











