3 جنوری 2013 - 20:30

آج بروز جمعہ (4جنوری 2013) رہبر انقلاب امام خامنہ ای کی طرف سے آیت اللہ العظمی آقا مجتبی تہرانی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس فاتحہ کا اہتمام رکھا گیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی و مرجع تقلید شیعیان عالم حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای ـ حفظہ اللہ تعالی ـ کی طرف سے عالم ربانی، عارف سبحانی، ققیہ صمدانی اور معلم اخلاق مرحوم آیت اللہ العظمی حاج آقا مجتبی تہرانی کے ایصال ثواب کے لئے حسینیہ امام خمینی (رحمۃاللہ علیہ) میں مجلس فاتحہ و ترحیم کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم مرجع تقلید کے اہل خانہ، بیت و دفتر کے کارکنان، انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان اور علماء و فضلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس مجلس میں قراء کرام نے آیات الہی کی تلاوت کی اور مداحان اہل بیت (ع) نے مدح و مصائب پڑھے۔ 

تصاویر از: www.leader.ir