ابنا: ایڈمرل رستگاری نے ارنا سے گفتگو میں بحری جنگ میں الیکٹرانک جنگ کو پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایرانی بحریہ نے ایسی صلاحیت و توانائی حاصل کر لی ہے کہ جس نے اسے الیکٹرانک جنگ کے سازوسامان کے سلسلے میں دوسرے ملکوں سے بےنیاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک جنگ آبنائے ہرمز، بحیرہ عمان اور بحر ہند میں ولایت اکانوے بحری مشقوں کا ایک اہم حصہ تھی اور پہلے دن سے ہی وسیع پیمانے پر الیکٹرانک جنگ کے آلات و سازوسامان کو استعمال کیا گيا۔ایڈمرل امیر رستگاری نے مزید کہا کہ الیکٹرانک جنگ کے جدید سسٹم ایران کے بحری جہازوں، آبدوزوں اور طیاروں پر نصب کر دیے گئے ہیں۔...../169
2 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 378175
ایرانی بحریہ کی فوجی مشقوں ولایت 91 کے ترجمان ایڈمرل امیر رستگاری نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ ۔الیکٹرانک جنگ کے آلات بنانے میں خود کفیل ہے۔