ابنا: اس بات کا انکشاف بحریہ کے کوآرڈی نیٹر ریئر ایڈمرل رستگاری نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے دشمن کے آر کیو 11 قسم کے دو طیارے اتار لئے ہیں، جن میں سے ایک کو اگست 2011 میں اور دوسرے کو اکتوبر2012 میں اتارا گیا۔ ریئرایڈمرل رستگاری نے کہا کہ فوج کا تحقیقاتی یونٹ اتارے گئے ڈرون طیاروں کے ملبے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان طیاروں میں موجود معلومات کا بہت بڑا حصہ فوج کے تحقیقاتی مرکز نے ڈی کوڈ کرلیا ہے۔4 دسمبر 2012 کو بھی سپاہ پاسداران نے امریکی اسکین ایگل قسم کے ڈرون طیارے کو اس وقت کنٹرول میں لے کر کامیابی کے ساتھ اتار لیا تھا جب وہ جاسوسی مشن پر ایران کی حدود میں داخل ہوگیا تھا اور بعد میں معلوم ہوا کہ سپاہ پاسداران نے اس سے قبل بھی امریکیوں کے تین اسکین ایگل طیارے اتارے تھے جبکہ بڑا اور اسٹراٹیجک اسٹیلتھ ڈرون آر کیو 170 بھی اکتوبر 2011 میں سپاہ پاسداران نے اتار لیا تھا۔ ایران نے امریکہ کی جاسوسی سرگرمیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں باضابطہ شکایت بھی دائر کر رکھی ہے۔
بشکریہ اژ urdutv......./169 ـ 110