ابنا: کراچی سے ھمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دھماکے سے 4افراد جاں بحق اور 42سے زائد زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب کچھ ہی دیر قبل ایم کیو ایم کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کے شرکاء واپس جارہے تھے دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اسکی آواز دور، دورتک سنی گئی۔ واقعہ کے بعد جناح اسپتال اور عباسی شہید میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال اور دو کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔/110
1 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 377718
کراچی کے علاقے فیڈرل ایریا میں آج شام عائشہ منزل کے قریب ایک موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے متعدد افرادجاں بحق اور زخمی ہوگئے۔