ابنا: صدر احمدي نژاد نے تہران ميں شام کے نئے سفير عدنان حسن محمود سے ملاقات ميں اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ جمہوريت کو جنگ اور زور و زبردستي کسي بھي ملک ميں قائم نہيں کيا جاسکتا کہاکہ مغرب اور علاقے کے بعض ممالک ايک ايسے وقت شام ميں جمہوريت کي باتيں کررہے ہيں جب انہوں نے دہشت گرد گروہوں کي مالي اور اسلحہ جاتي مدد کرکے شام ميں عدم استحکام پيدا کررکھا ہے ۔ اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہاکہ شام کے معاملے کو حل کرنے اور اس ملک ميں جمہوريت قائم کرنے کے تعلق سے مغرب کا دعوي جھوٹا ہے اور پوري دنيا پر يہ بات ثابت ہوگئي ہے۔انہوں نے کہاکہ شام کے عوام پوري سربلندي کے ساتھ ملک کے موجودہ سخت اور دشوار حالات کا مقابلہ کرلے جائيں گے انہوں نے کہاکہ شام کے عوام کي کاميابي کے بعد ان کے دشمنوں کے لئے عرصہ حيات تنگ ہوجائے گا۔ صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ضرورت اس بات کي ہے کہ شام ميں امن قا ئم ہو اور جنگ و خونريزي بند ہو انہوں نے کہاکہ جولوگ صحيح معنوں ميں شام کے مخلص ہيں انہيں اس سلسلے ميں مدد کرنا چاہئے ۔اس ملاقات ميں شام کے نئے سفير عدنان حسن محمود نے بھي اپني اسناد سفارت صدر کو پيش کيں اور کہاکہ امريکا اور ديگر دشمنوں کي سازشوں کو شام کے عوام نے سمجھ ليا ہے يہي وجہ ہے کہ گذشتہ بيس مہينے سے ان کي سازشيں مسلسل ناکام ہوتي رہي ہيں ۔
.....
/169