30 دسمبر 2012 - 20:30

مصر کے صدر محمد مرسی نے شام میں دہشت گردوں کے سربراہ کےنام ایک خط میں شامی حکومت کو گرانے اور اس کی جگہ سلفی وہابی حکومت قائم کرنے کے اقدامات کی حمایت کرتےہوئے انھیں مصر کی پشتپناہی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 ابنا: اطلاعات کے مطابق مصر کے بعض ذرائع نے ایک دستاویز کا انکشاف کیا ہے جس میں مصر کے صدر محمد مرسی نے شام میں دہشت گردوں کے سربراہ کےنام  ایک خط میں شامی حکومت کو گرانے اور اس کی جگہ سلفی وہابی حکومت قائم کرنے کے اقدامات کی حمایت کرتےہوئے انھیں مصر کی پشتپناہی کی یقین دہانی کرائی ہے۔مرسی نے اپنے خط میں اخوان المسلمین کے شامی سربراہ شیخ محمدریاض الشقفہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے مراکز مصر میں کھول کر شامی حکومت کےخلاف جو اقدامات کرسکتے ہیں وہ کریں ۔ مصری صدر نے واضح الفاظ میں شام کے شدت پسند سلفی وہابیوں کی حمایت  کی ہے انھیں یقین دلایا ہے کہ مصر شامی شدت پسندوں کے ساتھ ہے ۔اس طرح شام کے خلاف مصربھی امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب،قطر، اسرائيل اور ترکی کی صف میں شامل ہوگيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110