28 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کی وجہ سے ان علاقوں کے عوام شدید ذہنی دباؤ کے شکار ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی سے گفتگو میں  سیاسی تجزیہ کار سید طارق پیرزادہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں کے باعث پاکستانی شہریوں کو شدید خوف وہراس لاحق ہے ۔ انہوں نے گذشتہ 6 سالوں کے دوران امریکی ڈرون حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں کا جاری رہنا ، پاکستانی عوام کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کررکھا ہے ۔ سید طارق پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری اپنے ملک کو ایک ایٹمی پاور سمجھتے ہیں لیکن پھر بھی امریکہ کی جانب سے اپنی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کا مشاہدہ کررہے ہیں اور اسی وجہ سے پاکستان کے عوام شدید ذہنی دباؤ کے شکار ہیں ۔واضح رہے کہ امریکی فوج افغانستان، پاکستان اور یمن میں القاعدہ سے جنگ کےبہانے ان ممالک پر ڈرون حملے کررہی ہے لیکن ان حملوں میں اکثر عام شہریوں کا قتل کیا جاتا ہے۔

.......

/169