28 دسمبر 2012 - 20:30

بحرین کے ایک سیاسی رہنما جعفر علوی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے بعض گرفتار رہنماؤں کی سزاؤں میں کمی کرنے کا ڈھونگ رچایا ہے جس کو وہ عالمی دباؤ سے بچنے کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

ابنا: جعفر علوی نے آئي آر آئی  بی کی عربی سروس سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کی عدالت نے بعض گرفتار رہنماؤں کی سزائيں ایسے عالم میں کم کی ہیں جب کہ وہ بے گناہ ہیں اور یہ اقدام عالمی دباؤ سے بچنے کا ایک ہتھکنڈا ہے۔ جعفر علوی نے کہا کہ بحرین کی عدلیہ خود مختار نہیں ہے اور اس کے فیصلے قابل قبول نہیں ہوسکتے۔ واضح رہے آل خلیفہ کی عدالت نے بدھ کے روز دو انقلابی رہنماؤں کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا ہے جب کہ عمر قید کی سزا پانے والے چار دیگر افراد کی سزاؤں میں کمی کی ہے۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
............
/110