ابنا: نہرین نیٹ کے مطابق طارق ہاشمی نے جسے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزام میں پانچ مرتبہ سزائے موت سنائي گئي ہے ترک انٹلجنس کے افسروں کے ساتھ عراق میں فتنہ پھیلانے کے لئے کنٹرول روم بنایا ہے جہاں سے عراق میں دہشتگردانہ کاروائياں کی جائيں گي۔ اس رپورٹ کے مطابق طارق ہاشمی اور عراق کے مسلمان علماء کی تنظیم نامی نہاد پارٹی کے سربراہ حارث الضاری نے ترکی سعودی سازشوں پر امارات اور قطر کی حمایت سے عمل کرنا شروع کردیا ہے اور ان سازشوں کا مقصد عراق میں افراتفری پھیلانا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ تشہیراتی سیاسی اور سکیورٹی کی سازشیں ہیں اور ان میں بڑی حد تک عراق کے کردستان کے حکام بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ عراق کردستان کے حکمران مسعود بارزانی نے طیاروں سے کرد باشندوں کو الانبار بھیجا تھا تا کہ وہ نوری المالکی کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرسکیں۔ واضح رہے عراق میں وزیرخزانہ رافع عیساوی کے محافظوں کی گرفتاری کے بعد ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ انیس دسمبر کو وزیر خزانہ کے محافظوں کے کمانڈر محمد مجہول کو گرین زون میں بغیر اجازت داخل ہونےکی وجہ سے گرفتار کرلیا گيا تھا۔ اس کے بعد وزیرخزانہ کے نو محافظوں کو بھی گرفتار کرلیا گيا۔ رافع العیساوی کا تعلق العراقیہ فہرست سے ہے۔
۔۔۔۔۔
/110