ابنا: تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي ۔ آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا کہ ملت ایران نے تیس دسمبر دوہزار نو کو ایران کو نقصان پہنچانے کی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر داخلی اور خارجی دشمنوں کو شکست فاش کا مزہ چکھایا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہاکہ ستائيس دسمبر دوہزار نو کے فتنے، بڑی طاقتوں نے اپنے ایجنٹوں کی حمایت کرکے بھڑکائے تھے لیکن ملت ایران نے اپنی بصیرت اور ہوشیاری سے ان فتنوں کو ناکام بنادیا اور عظیم کارنامہ انجام دے کر تاریخ انقلاب میں ثبت کردیا۔ آيت اللہ صدیقی نے کہا کہ ملت ایران گذشتہ تین دھائيوں سے بڑی بے جگری سے دشمن کے دباؤ اور خطروں کا مقابلہ کررہی ہے اور اس نے صدام کی مسلط کردہ جنگ کا بھی بڑی بہادری سے مقابلہ کیا اور اس کے بعد بھی راہ استقامت پر ثابت قدم رہے گي۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ ملت ایران حضرت امام خمینی قدس سرہ کی رہنمائيوں سے فیض حاصل کرکے ان لوگوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گي جو اسلامی انقلاب کے اھداف و مقاصد کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ خطیب جمعہ تہران نے کہاکہ ستائيس دسمبر دوہزار نو کو سامراجی ایجنٹوں نے عزاداروں پر حملہ کرکے بلوے پھیلائے تھے جس کے بعد سارے ایران میں تیس دسمبر دوہزار نو کو عظیم مظاہرے ہوئے جن میں داخلی سازشی عناصر اور اسلامی نظام کے دشمنوں سے بیزاری کا اظہار کیا گيا اور ملت نےدوبارہ حضرت امام خمینی قدس سرہ اور رہبرانقلاب اسلامی کے اھداف ومقاصد پر قائم رہنے کا عہد کیا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ملت لبنان اور غزہ کے باشندوں کی مدد کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہے اور امام خمینی قدس سرہ ہمیشہ ملت فلسطین کے دفاع پر تاکید فرمایا کرتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110
28 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 376426
خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے 9 دَی مطابق تیس دسمبر دوہزار نو کے عوامی کارنامے کواسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے کی دشمنوں کی سازشوں اور فتنوں کے مقابل ملت ایران کی ہوشیاری سے تعبیر کیا ہے۔