26 دسمبر 2012 - 20:30

شامی حکومت کے خاتمے کے لئے صہیونی اور قطری حکام کے درمیان خفیہ مذاکرات کی اطلاعات ہیں۔

ابنا: لبنانی ویب سائٹ " الخـبر پریس " نے اپنی رپورٹ میں شامی حکومت کو ختم کرنے کے لئے صہیونی ریاست اور قطر کے حکام کے درمیان خفیہ مذاکرات اور کوششوں کا انکشاف کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے نا‏ئب وزیر اعظم سلوان شالوم اور قطر کے ولیعہد تمیم بن حمد نے حال ہی میں مراکش کے شہر دارالبیضا میں ملاقات کی تھی۔یہ ملاقات قطر کی تجویز پر انجام پائي اور اس کا انتظام صہیونی ریاست کی خفیہ تنظیم، موساد، کے ایک سابق افسر "ساموئل تولیدانو" نے کیا۔اس ملاقات میں سلوان شالوم ، جو صہیونی ریاست کے وزیر خارجہ بھی ہیں، کئي پیغام لے کر گئے تھے جو انہوں نے قطر کے ذریعہ خلیج فارس تعاون کونسل کو بھجوائے جبکہ قطر کے ولیعہد نے بھی کچھ پیغام صہیونی ریاست کے نائب وزیر اعظم شالوم کو پیش کئے جن  میں سے ایک پیغام میں کہا گيا ہے کہ شام میں نئے نظام کے برسر اقتدار آنے کے بعد خلیج فارس علاقے کے عرب ممالک مکمل اور قانونی و سرکاری طور پر اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے کیونکہ جب تک بشار اسد شام کے صدر رہیں گے شام اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور در حقیقت خلیج فارس علاقے کے عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کی راہ میں حکومت شام حائل ہے۔

.....

/169