ابنا: عراق نے علاقے کے حالات کے تعلق سے متضاد پاليسياں اپنا رکھي ہيں- قطر علاقے کے بعض انقلابات کي حمايت اور بعض ديگر انقلابات کي مخالفت کرنے کےساتھ ساتھ صدام حکومت کے سابق فوجي افسروں کو اپني شہريت دے رہا ہے تا کہ علاقے کے ديگر ملکوں ميں عوامي احتجاجات اور تحريکوں کو کچلنے کےلئے ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائے -قطر ان ملکوں ميں سے ايک ہے جو علاقے ميں بدامني پھيلانے کے لئے صہیوني ریاست کي روش پر عمل کررہا ہے - اس درميان عراق کي قومي آشتي کے امور ميں عراقي وزير اعظم کے مشير عامر خزاعي نے کہا ہے کہ قطر عراق ميں دہشت گرد گروہ کي مالي حمايت کررہا ہے -عامر خزاعي نے عراق ميں خليج فارس کے بعض عرب ملکوں کي طرف سے دہشت گردوں کے لئے مالي اور اسلحہ جاتي حمايت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ يہ ممالک عراق ميں مسائل پيدا کررہے ہيں.
.....
/169