ابنا: مصر میں ہونے والے ریفرنڈم میں عوام نےنئے اسلامی آئین کی منظوری دے دی گئی، دو مرحلوں میں ہونے والے ریفرنڈم میں عوام نے مجموعی طور پر حمایت میں 64 فیصد ووٹ ڈالے۔ مصر میں نئے آئین پر ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے لئے گزشتہ روز ووٹ ڈالے گئے ۔ حکمران جماعت اخوان المسلمین کے مطابق 2 مرحلوں میں مجموعی طور پر 64 فیصد ووٹرز نے نئے آئین کے حق میں ووٹ دیئے، آئین کے تحت تمام قوانین شریعت کے تابع ہوں گے، آئین کی باقاعدہ منظوری کی صورت میں 2 ماہ میں پارلیمانی انتخابات کرائے جائیں گے۔
.......
/169