ابنا: پولیس کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل "رادان " نے آج تہران میں کہا کہ اس گاڑی میں 20 ٹائم بم اور ریموٹ کنٹرول بم موجود تھے۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک گروپ کی شناخت اور ایک شخص کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گروپ دھماکہ خیز مواد کو پاکستان سے ایران میں پہنچانا چاہتا تھا مگر اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلجنس کے اہلکاروں نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کیا جبکہ باقی افراد سرحد سے بھاگ کر پاکستان میں داخل ہوئے۔ ایرانی پولیس کے نائب کمانڈر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرحدوں میں دہشتگردوں کو اس طرح کے دہشتگردانہ اقدامات کی اجازت نہ دے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی فورسز، سرحدوں پر مکمل چوکس ہیں اور ملک و قوم کے خلاف کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے۔......./169 ـ 110
21 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 374342
اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس نے ایران اور پاکستان کی سرحد پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی برآمد کرلی ہے / پاکستان سے مطالبہ: دہشت گردوں کو اس طرح کے اقدامات نہ کرنے دیا جائے۔