کوئٹہ سے ھمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔
بلوچستان بدامنی کیس میں سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت حکمرانی کا آئینی اختیار کھو چکی ہے، وفاق ، صوبائی حکومت اور بلوچستان بار کی جمع کرائی گئی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کیا ہے، مغوی تاوان دے کر رہا کرائے جا رہے ہیں، ملزمان واردات کے بعد فرار ہو جاتے ہیں، فرقہ واریت میں ملوث ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، صرف لیویز نے دو ملزمان پکڑے ، اس کے سوا کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ بلوچستان حکومت اپنا آئینی اختیار کھو چکی ہے۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 14 جنوری مقرر کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
یہ ضرور دیکھئے:
کوئٹہ،علمدار روڈ پر دہشتگردوں کا اہل تشیع پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 4 حملہ آور زخمی / اپڈیٹ