18 دسمبر 2012 - 20:30

ہندوستان نے سنہ 2008 کے ممبئی حملوں میں پاکستان کی آئی ایس آئی کے سابق حکام کو ملوث قرار دیتے ہوئے انھیں قانونی تحفظ فراہم کئے جانے پر تنقید کی ہے۔

ابنا: حکومت ہندوستان نے آج ایک بیان میں پاکستان کی آئی ایس آئی کے سابق سربراہوں کو قانونی تحفظ فراہم کئے جانے پر تنقید کی اور اس اقدام کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ حکومت ہندوستان نے اس بیان میں تاکید کے ساتھہ کہا ہے کہ سنہ 2008 کے ممبئی کے دہشتگردانہ حملوں میں کہ جن میں 166 افراد مارے گئے تھے، پاکستان کی آئی ایس آئی ملوث رہی ہے جبکہ پاکستان اس الزام کی تردید کرتا ہے۔ حکومت ہندوستان کا یہ بیان امریکی عدالت میں اس ہفتے کے اوائل میں پیش کی جانے والی گواہی پر رّد عمل ہے کہ جس میں پاکستان کی آئی ایس آئی کے سابق حکام منجملہ احمد شجاع پاشا اور ندیم تاج کو قانونی تحفظ فراہم کئے جانے پر نکتہ چینی کی گئی ہے۔ نیویارک کی عدالت نے پاکستان کی آئی ایس آئی کے سابق حکام کے خلاف ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی شہریوں کے لواحقین کی گواہی کی سماعت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110