اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے پاؤکہ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئےکمپاوٴنڈ میں موجود 5دہشتگردوں میں سے 3دہشت گردوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ2دہشت گر دوں نے اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا۔پشاور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پشاور ميں ہوائي اڈے اور ايئر بيس پر حملے ميں ملوث پانـچ طالبان دہشتگرد پاؤکہ نامي علاقے ميں ايک زير تعمير عمارت ميں مورچہ بند ہوکر سيکورٹي اہلکاروں پرفائرنگ کر رہے تھے-پشاور کے پوليس حکام کے مطابق يہ دہشتگرد سنيچر کي رات پشاور ہوائي اڈے اور ايئر بيس پر حملے ميں ملوث تھے- پشاور ہوائي اڈے اور ايئر بيس پر طالبان نے سنيچر کي رات آٹھ بجکر پچيس منٹ پر آب درہ روڈ کي جانب سے حملہ کيا تھا - اس حملے ميں طالبان دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کيا اور بارود سے بھري گاڑي ديوار سے ٹکرادي تھي-طالبان کے دو راکٹ آبادي پر گرے تھے جس سے چار شہري جاں بحق اور چاليس زخمي ہوگئے تھے- حملے کے دوران پاکستاني فوج کي جوابي کاروائي ميں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور بقيہ افراد رات کي تاريکي کا فائدہ اٹھاکے بھاگ نکلنے ميں کامياب ہوگئے تھے- اس حملے کي ذمہ داري طالبان پاکستان نے قبول کي ہے -سرکاري ذرائع کے مطابق علاقہ طالبان دہشتگردوں سے کليئر کراليا گيا ہے- کہا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے پانچوں دہشت گرد غیرملکی تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
16 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 372885
پشاور ميں ہوائي اڈے اور ايئر بيس پر حملے کے بعد فرار ہونے والے طالبان دہشتگردوں اور سيکورٹي فورسز کے درميان جھڑپ ميں ايک سيکورٹي اہلکار سميت پانچ افراد مارے گـئے/ ہلاک ہونے والے پانچوں افراد طالبان دہشت گرد تھے۔