اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آل خلیفہ نے مساجد اللہ کا گھر ہیں اور حکومت آل خلیفہ نے انہیں گرانے کا کام پھر سے شروع کر دیا ہے۔ شیخ عیسی قاسم نے ان قبیح افعال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ اقدامات خداوند متعال، دین اور شریعت کے خلاف بہت بڑی جسارت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ان اقدامات کی وجہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ شیخ عیسی قاسم نے کہا ہمیں معلوم ہے کہ حکومت مساجد کے خلاف کیوں اس قسم کے اقدامات کرتی ہے لیکن حکومتی کارندوں کی یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ وہ اس قسم کے اقدامات سے اپنے تخت و تاج کو تاراج ہونے سے محفوظ نہیں رکھ پائیں گے۔........../110
