ابنا: ترجمان دفتر خارجہ معظم خان نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ صدر آصف زرداری ذاتی دورے پر برطانیہ نہیں گئے تھے، وہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کیلئے گئے۔ صدر زرداری نے ایران جانا ہے، دورہ منسوخ نہیں ہوا، مناسب تاریخ طے ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران گیس پائپ لائن ہمارے قومی مفاد میں ہے، امید ہے اس منصوبے کو آگے بڑھائیں گے۔ معظم خان نے کہا کہ افغان نیشنل سیکیورٹی سربراہ پر حملے کی مذمت کر چکے ہیں، اگر افغان حکومت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو ہمارے حوالے کئے جائیں۔ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے مشترکا چیلنج کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110