ابنا: کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عالمی فورم برائے اسلامی بیداری کے سیکرٹری جنرل، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اسلامی بیداری اپنے راستے کے آخری مرحلے میں نہیں بلکہ وہ ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی کامیابیوں کو مکمل کرنے کے لئے بےحد کوشش کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اسلامی بیداری کے آغاز سے اب تک تین سال مکمل ہورہے ہیں مزید کہا کہ یہ تحریک اب ایسے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے کہ اسے اسلامی تہذیب کی تکمیل کےلئے نیا مرحلہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ولایتی نے اسلامی حکومت کی آئیڈیالوجی کے حصول کو اسلامی امہ کےلئے اہم ضرورت قراردیتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کو ایسی اسلامی حکومت کی ضرورت ہے کہ جو عالمی امن وانصاف اور ترقی پر عمل پیرا ہو۔
انہوں نے اسلامی حکومت کا مقابلہ کرنے کےلئے عالمی سامراج کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام فوبیا اور آزادی اظہار کے بہانے مسلمانوں کے مقدسات کی شان میں گستاخی، ان ہی سازشوں کی کڑیاں ہیں۔
علی اکبر ولایتی نے اپنے خطاب میں غزہ میں حماس کی حالیہ کامیابی کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ اسلامی مزاحمت نے صہیونی ریاست کی کمزوری کو ثابت کردیا اور صہیونی ریاست کو جنگ بندی پر مجبور کردیا اور یہ صہیونی ریاست کی کمزوری اور پسپائی کی علامت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
10 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 371336
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں "یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور اسلامی بیداری" نز کانفرنس کے دو روزہ اجلاس کا آج صبح آغاز ہوا۔اس کانفرنس میں اسلامی یونیورسٹیوں کے 600 سے زائد پروفیسرز شامل ہیں۔