ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے صوبۂ پکتیکا کے ارغون ضلع کے وارجانہ علاقے میں امریکی فوجیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں امریکی فوج کی ایک خاتون مترجم سمیت چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی دعوی کیا کہ طالبان نے آج ہلمند کے شہر، باباجی کے اسپین مسجد علاقے میں غیرملکی افواج کے ٹینک کو دھماکے سے تباہ کیا جس کے نتیجے میں چار غیرملکی فوجی ہلاک ہوئے۔ ان دعووں کے بارے میں نیٹو نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
10 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 371321
طالبان نے چار امریکی سمیت مزید 8 غیرملکی فوجیوں اور انکی ایک خاتون مترجم کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔