ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بر اعظم افریقہ کی نئی ریاست جنوبی سوڈان کی حکومت پر نقطہ چینی کرنے والے صحافی کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایک ہفتہ قبل صحافی اور بلاگر ڈینگ چن عول (المعروف Isaiah Abraham) کو دھمکی دی تھی کہ وہ حکومت کے خلاف لکھنے کا سلسلہ ختم کردیں، ورنہ انھیں قتل کردیا جائے گا۔جنوبی سوڈان کی پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور پولیس کو ابھی تک قتل کے محرکات یا قاتلوں کی شناخت کا سراغ نہیں لگ سکا ہے۔جنوبی سوڈان کی گذشتہ سال جولائی میں سوڈان سے علیحدگی اور الگ وطن بننے کے بعد کسی صحافی کے قتل کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110