ابنا: تفصیلات کے مطابق ناصر مگسی لاڑکانہ کے علاقے بھینس کالونی کا رہائشی ہے، ناصر مگسی نے کچھ دن پہلے اپنے گھر پر علم لگایا تھا جس پر دہشتگردوں نے شہید ناصر مگسی کو علم نہ ہٹانے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی تھی جس پر شہید ناصر مگسی نے کہا تھا: "میں قتل تو ہوجاؤں گا مگر علم نہیں ہٹاوں گا"۔بالآخر مُسلح دہشتگردوں نے کل رات ناصر مگسی کے گھر پر حملہ کیا اور اُن کو موقع پر ہی شہید کردیا جبکہ اُن کی 2 سالہ بیٹی سہانہ مگسی شدید زخمی ہوگئیں جو آج صبح زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 مومنین زخمی بھی ہوئے جو اس وقت مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔کہا جاتا ہے کہ شہید ناصر مگسی اور ننھی شہیدہ سہانہ مگسی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ اور جمیعت علمائے اسلام (فضل الرحمان گروپ) سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
4 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 369789
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ناصر مگسی نامی شیعہ مومن اور اُن کی 2 سالہ بیٹی سہانہ مگسی شہید ہوگئی۔