4 دسمبر 2012 - 20:30

شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین کی علامہ ناظر عباس تقوی سے ملاقات 14 دسمبر کو ہونے والے کفن پوش دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان

ابنا: شیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر علامہ مرزا یوسف حسین نے ایک وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کراچی آفس کا دورہ کیا اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی سے ملاقات کی۔ملاقات میں علامہ مرزا یوسف نے ملک بھر خصوصا کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ شرپسند دہشتگردوں نے ہمارے نوامیس پر حملے شروع کردیئے ہیں چنانچہ اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں، اسی لئے شیعہ ایکشن کمیٹی 14 دسمبر کو ہونے والے عظیم کفن پوش دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے لازم سمجھتی ہے کہ اس دھرنے میں تمام مومنین بھرپور شرکت کرکے شیعہ قوم کی طاقت کا مظاہرہ کریں اور اپنے حقوق کا تحفظ کریں۔کی رپورٹ کے مطابق علامہ سید ناظر عباس تقوی نے شیعہ ایکش کمیٹی کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اب مسئلہ کسی تنظیم یا جماعت کا نہیں، اب ہمارے نوامیس اور بچیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جس پر کسی صورت میں کوئی مومن خاموش نہیں رہ سکتا اسی لئے ہم نے تمام شیعہ تنظیموں، انجمنوں، ماتمی نوحہ خوانوں اور تمام مومنین کو اس دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔واضح رہے کے شیعہ علما کونسل کی صوبہ سندھ کے صدر مولانا ناظر عباس تقوی نے شہید عسکری رضا کے برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کی شیعہ علماء کونسل 14 دسمبر کو کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پر دھرنا دے گی۔۔۔۔۔۔۔/110