4 دسمبر 2012 - 20:30

غزہ میں فلسطینی مزاحمت محاذ سے بدترین شکست کھانے کے بعد صہیونی ریاست کے ایک اور وزیر نے بھی استعفی دے دیا ہے۔ اس سے قبل وزیر جنگ ایہود بارک نے وزارت، پارلیمان اور عملی سیاست تک سے استعفا دیا تھا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق کل منگل کے روز صہیونی ریاست کے وزیر سیاحت اسٹاس مایسیژنیکوف (Stas Misezhnikov) نے صہیونی کابینہ، پارلیمان اور عملی سیاست سے استعفی دیا ہے۔ صہیونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وزیر سیاحت غیراخلاقی رویے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے کے بعد استعفی دیا ہے۔واضح رہے کہ صہیونی ریاست کے وزیر جنگ ایہود بارک بھی غزہ پٹی پر آٹھ روزہ جنگ میں فلسطینی مزاحمت محاذ کے ہاتھوں شکست کے بعد ایک ہفتہ پہلے اپنے عہدے، پارلیمان  سے استعفی دے کر عملی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔ وہ غزہ پر حملے کے اصل منصوبہ سازوں میں سے ایک تھا۔ واضح رہے صہیونی ذرائع کے بقول اسرائيل میں بدامنی اور فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے سبب حالیہ مہینوں میں نہ صرف اسرائيل جانے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں بہت کمی آئي ہے بلکہ اسرائیل سے معکوس مہاجرت شروع ہوگئی ہے اور لاکھوں صہیونی مقبوضہ فلسطین سے نکلنے کے لئے لمحہ شماری کررہے ہيں۔۔۔۔۔۔۔/110

بشکریہ از ریڈیو تہران