ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فریدون عباسی نے کہا ہے کہ ہماری ایٹمی سرگرمیوں پر ایٹمی انرجی کی بین الاقوامی ایجنسی کا مکمل کنٹرول ہے۔فریدون عباسی نے آج تہران میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے تمام مراحل میں حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کی طرح ایٹمی ایجنسی کے عہدیدار، ایران کے نمائندوں سے بات چیت کےلئے تہران کا دورہ کریں گے تاکہ فریقین کے مابین ابہامات دور کرنے کے سلسلے میں کوئی خاطر خواہ اتفاق پیدا ہوسکے۔۔۔۔۔۔۔۔/110
28 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 368325
ڈاکٹر عباسی نے کہا: ہماری ایٹمی سرگرمیاں پوری طرح محفوظ ہیں اور آئی اے ای اے کی نگرانی میں انجام پارہی ہیں۔