20 نومبر 2012 - 20:30

سیکرٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی: معاشرے کے فقیر اور غریب طبقہ کی ہر قسم کی حمایت کرنی چاہیے ہمیں چاہیے کہ مفلس اور تنگدست لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور یہ اسلامی طرز ندگی کا ایک اعلی نمونہ ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری نے اسلامی طرز زندگی اور اس کے معیارات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی طرز زندگی کی چند ایک خصوصیات ہیں ان میں ایک یہ ہے کہ وہ لوگ جو اسلامی ضابطہ حیات کے مطابق زندگی گزارنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ اسراف سے اجتناب کریں انہیں چاہیے کہ تکلفات سے خالی سادہ زندگی گزارنے کی سعی و کوشش کریں اور زندگی کے اس معیار کو پانے کے لیے صرف اشیائے ضروریہ پر اکتفا کرنا چاہیے انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سادگی اور اچھی زندگی کے درمیان کوئی تضاد ہے ۔بہر حال ہمیں چاہیے کہ معاشرے کے محروم طبقہ کو مد نظر رکھیں، جتنا ممکن ہو ان کی دلجوئی کریں اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین اختری نے مزید کہا کہ امیر المؤمنین(ع) سے مروی روایات سے یہ چیز سمجھ میں آتی ہے کہ معاشرے کے لیڈر اور رہبر کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کو معاشرے کے پسماندہ طبقےسے مقایسہ کر یں۔۔۔۔۔۔

/110