اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی طیاروں نے الامل ہوٹل کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں حماس کی "عزالدین قسام بریگیڈز" کے نائب کمانڈر احمد الجعبری سمیت 2 افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق احمد الجعبری 2008 میں غزہ پر صہیونی حملے کے بعد سے اس علاقے میں صہیونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے سب سے اعلی راہنما تھے۔عینی شاہدوں کا کہنا تھا کہ الجعبری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک کار میں سفر کررہے تھے کہ ایک صہیونی طیارے نے ان کی کار کو راکٹ کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ فلسطینیوں پر جرائم صہیونی ریاست کے ظلم و بربربیت پر عرب حکمراں بالکل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور قطر اور سعودی عرب سمیت بعض عرب حکمران غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ قریبی تعاون کررہے ہیں اور بعض مبصرین نے امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے حالیہ دورہ غزہ کو مشکوک قرار دیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ صہیونیوں کے حملے قطری شیخ کے دورے کے بعد کیوں شروع ہوئے۔



