12 نومبر 2012 - 20:30

مراکش کی فوج کو بحرین کے انقلابی عوام کو کچلنے کے لئے منامہ روانہ کیا گیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے حکام نے بحرین کی مظلوم شیعہ اکثریت کی انقلابی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے ریٹائرڈ فوجیوں کو بحرین بھیجنے کے سلسلے میں آل خلیفہ حکام کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مراکش نے چند ہفتے پہلے اس ملک کی مسلح فوج میں سے اپنی رغبت سے بحرین جانے والے افراد کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ مراکش نے یہ فیصلہ بحرین کے العکر نامی علاقے میں رونما ہونے والے حادثے کے بعد کیا ہے جس میں آل خلیفہ حکومت کے دعوے کے مطابق بعض مراکشی فورسز کے کچھ افراد زخمی ہوگئے تھے جس سے معلوم ہوا ہے کہ مراکشی فورسز پہلے ہی سے بحرینی عوام کو کچلنے میں ملوث ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110