11 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران عراق میں سیکورٹی کے قیام اور ترقی کے عمل کی پوری طرح حمایت کرتا ہے۔

ابنا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج تہران میں عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ نیچروان بارزانی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور عراق کے تعلقات کو گہرے اور ہمہ گير قراردیتے ہوئے کہا کہ موجود توانائيوں کو ، خاص طور سے ، تجارتی اور اقتصادی شعبے میں موجود توانائيوں کو فعال کرکے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں عظیم کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے جو دونوں ملکوں کی اقوام کی پیش رفت اور بہتری کا سبب بنے گی۔صدر احمدی نژاد نے شام کے حالات اور مفاہمت و ہمدردی کی بنیاد پر شام کے مسئلے کے حل کے سلسلے میں ایران اور عراق کے مشترکہ موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اور لڑائی سے شام کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا کیونکہ جو بھی جنگ کے ذریعہ حاکم ہوگا تو اس کا یہ مطلب ہوگا کہ اس عمل کو یوں ہی جاری رہنے کی اجازت دے دی گئي ہے جبکہ قومی مفاہمت اور آزادانہ انتخابات کے ذریعہ موجودہ حالات کو ٹھیک کیا جاسکتاہے۔اس موقع پر نیچروان بارزانی نے بھی ایران کے ساتھ تعلقات میں استحکام کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سخت حالات میں ہماری مدد کی ہے اور آج بھی ہمیں اپنی یکجہتی اور ترقی کے لئے ایران کی برادرانہ مدد کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110