ابنا: یہ اجلاس وزیروں اور ماہرین کی سطح پر ہورہا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے انتظامی امور میں موثر کردار ادا کرنا نیز انفارمیشن اورکمیونیکیشن ٹکنالوبی کے تناظر میں طاقت کے توازن میں تبدیلیاں لانا اور عالمی منڈیوں میں کردار ادا کرنا نیو انفارمیشن ٹکنالوجی کی برآمدات میں اضافہ کرنے نیز عالمی سطح پر انفارمیشن ٹکنالوجی کے حوالے سے تعلقات و تعاون مین فروغ لانا اس اجلاس کے مقاصد ہیں۔ اس اجلاس کے موقع پر انفارمیشن ٹکنالوجی میں ایرانی کمپنیوں کی کامیابیوں اور مصنوعات کی نمائش بھی لگائي گئي ہے۔اس نمائش میں پرائيویٹ سیکٹر، مواصلاتی وسائل و ذرائع بنانے والی کمپنیوں کی یونین، کمپیوٹر کمپنیوں کی یونین، اور وزارت مواصلات کی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ اس نمائش کا مقصد علاقائي اور عالمی سطح پرانفارمیشن ٹکنالوجی کے میدان میں سرگرمیوں کوفروغ دینا ہے۔ اسلام جمہوریہ ایران علاقائي تعاون تنظیم ائي سی او کا فعال رکن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110