ابنا: اطلاعات کے مطابق میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے آج کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران – واشنگٹن کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر مبنی امریکی درخواست مسترد کردی ہے ۔
میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے اسی طرح تہران کے مغربی علاقہ ملارد میں گذشتہ سال ہونیوالے دھماکے کے بارے میں صہیونی اور مغربی حکام کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی کہ یہ دھماکہ صہیونی ایجنٹوں کی کاروائی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ملارد میں ہونیوالا دھماکہ محض ایک حادثہ تھا اور کسی بھی بیرونی ایجنٹ کا اس میں عمل دخل نہیں تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110