9 نومبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل نے ايران کے خلاف اسرائيل کي جنگ پسندانہ پاليسيوں پر شديد تشويش کا اظہار کيا ہے-

ابنا:  اقوام متحدہ کےترجمان مارٹن نسيرکي نے کہا ہے کہ سيکريٹري جنرل بان کي مون کو ايران کے ايٹمي پروگرام کے بارے ميں اسرائيلي حکام کے دھمکي آميز بيانات پر گہري تشويش لاحق ہے- انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل نے ہميشہ  اس بات پر زور ديا ہے کہ مشرق وسطي کي کشيدگي کو مذاکرات کے ذريعے ہي ختم کيا جانا چاہيے- اقوام متحدہ ميں ايران کے مستتقل نمائندے محمد خزاعي نے بھي گزشتہ دنوں ايران کے ايٹمي پروگرام کے حوالے سے صہیوني ریاست کے وزيراعظم کے اشتعال انگيز اور غير ذمہ داراں بيانات کي شديدا الفاظ ميں مذمت کي تھي- محمد خزاعي نے اپنے بيان ميں کہا تھا کہ اسرائيل کي جانب سے دي جانے والي دھمکياں اقوام متحدہ کے منشور اور مسلمہ عالمي اصولوں کي کھلي خلاف ورزي ہے جس سے علاقائي امن و سلامتي کو شديد خطرات لاحق ہوگئے ہيں- اسرائيل مسلسل ايران کے خلاف فوجي کاروائي کي دھمکياں اور تہران پر ايٹم بم بنانے کا جھوٹا الزام عائد کر رہا ہے-صہیوني ریاست کے وزيراعظم بن يامين نتن ياھو نے اپنے ايک تازہ بيان ميں کہا ہے کہ وہ ايران کي ايٹمي تنصيبات پر حملے کا حکم دينے کے لئے تيار ہيں- ايران ايسے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے پہلے ہي کہہ چکا ہے کہ وہ اپني جوہري تنصيبات پر جانے والي جارحيت کا منہ توڑ جواب دے گا-....../169